تحریک منہاج القرآن اڈہ پل بہشتی (لودھراں) کے زیراہتمام حلقہ درود کا قیام

مورخہ: 06 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن اڈہ پل بہشتی کے زیراہتمام حلقہ درود کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلہ میں ناظم تحریک منہاج القرآن لودھراں رانا محمد ظاہر، قاری عبدالقیوم غوری، ملک عمر فاروق اور ملک احمد یار چنڑ نے پل بہشتی کا دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے حلقہ گوشہ درود کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ملک اسلم حماد نے کہا کہ حلقہ درود نسبت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر ملک بھر میں برکات حاصل کرنے کے لیے حلقہ ہائے درود کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ شیخ الاسلام کی یہ کوشش اور دلی خواہش ہے کہ ہر مسلمان کا گھر اور دل حلقہ درود بن جائے۔

ناظم تحریک منہاج القرآن لودھراں رانا محمد ظاہر نے کہا کہ اس دور پُر فتن میں فیضان مصطفوی کے حصول کے لیے تحریک منہاج القرآن دن رات کوشاں ہے۔ بحیثیت امتی ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنی نجات کے لیے کثرت سے درود پاک کا وظیفہ کرے۔ اس موقع پر ناظم حلقہ درود عبدالقیوم غوری جو حال ہی میں مرکزی گوشہ درود سے فیوض و برکات سمیٹ کر آئے ہیں، نے حلقہ درود کے اغراض و مقاصد بتائے اور منتظمین کو حلقہ کا طریقہ کار سمجھایا۔

تحریک منہاج القرآن لوھراں کے اس وفد نے اپنے تنظیمی دورہ میں پل بہشتی پر جاری سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ناظم ممبر شپ ملک عمر فاروق نے تنظیم کو رفقاء کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے ٹارگٹ دیا۔ انہوں نے ڈیفالٹر رفقاء کی بحالی کا طریقہ کار بھی سمجھایا۔ متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ ہفتہ میں کم از کم دو دن ''آئیں دین سیکھیں" کورس کی کلاس کا باقاعدہ اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں عمر کے ہر حصے کے لوگ دین سیکھ سکیں گے۔ تحریک منہاج القرآن پل بہشتی کے ناظم حاجی محمد، مہر فدا حسین، محمد شاہد، محمد ابراہیم، محمد عمر،  قاری عبدالمجید اور اعجاز عامر پر مشتمل کمیٹی یہ امور سر انجام دے گی۔ آخر میں ملک پاکستان کے استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top