منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی بلڈ ڈونرز ڈے کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

مورخہ: 14 جون 2011ء

قائدین تحریک منہاج القرآن، کارکنان اور طلباء نے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عالمی بلڈ ڈونرز ڈے کے موقع پر تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ خون کا عطیہ دینے کیلئے لگائے گئے کیمپ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کے علاوہ درجنوں رفقاء اور طلباء نے خون کا عطیہ دیا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، میاں طاہر یعقوب، قاضی محمود، لطیف مدنی، طیب ضیاء و دیگر نے خون کے عطیات دئیے۔

بلڈ ڈونرز کیمپ کے انعقاد کے موقع پر ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی اس بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں قائدین تحریک منہاج القرآن، کارکنان اور منہاج یونیورسٹی کے طلباء نے جس جذبے، خلوص اور محبت کے ساتھ آج خون کا عطیہ دینے کے عالمی دن کے موقع پر تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے اپنے خون کا عطیہ دیا ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر اس طرح کے ایثار کا جذبہ اس دور پُر فتن میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے لیکن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اس شعور کو عام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان سمیت پوری دنیا میں بلا امتیاز رنگ و نسل، خدمت انسانیت کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top