تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4، تحصیل دولتالہ کی تنظیم نو

مورخہ: 14 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4، تحصیل دولتالہ کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی ہے۔ تنظیم نو کے لیے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری محمد یعقوب نے حاصل کی جبکہ محمد نثار قادری نے نعت مبارکہ پیش کی۔

اجلاس میں ابتدائی بریفنگ کے بعد چوہدری محمد اسحاق سابق صدر (pp-4 TMQ) نے صدارت کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلی مدت کے لیے وہ تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 کی صدارت کے امیدوار نہیں ہیں اور اب یہ ذمہ داری نئے امیدوار کوسونپی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدارت کے علاوہ تحریک میں کوئی بھی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہیں۔

اجلاس میں چوہدری محمد اسحاق نے سابقہ باڈی کی کارکردگی بھی پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ کہا کہ میں چھ سال تک صدر رہا، اس دوران رفقاء کی تعداد کو گیارہ سو تک بڑھایا گیا جبکہ لائف ممبرز کی تعداد 100 ہو گئی ہے۔ اس مدت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا اور ویمن لیگ کے زیراہتمام چالیس سے زائد پروگرام کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران منہاج اسلامک سنٹر کے لیے زمین حاصل کی گئی، جس کے بعد عمارت کا تعمیری کام جاری ہے۔ منہاج اسلامک سنٹر کے لیے افتخار احمد مغل نے 40 لاکھ روپے عطیہ فراہم کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 کے لیے دو پروجیکٹر بھی دیئے۔ ان پروجیکٹرز کے ذریعے چوہدری طاہر خان سابق ناظم (pp-4 TMQ) نے گاؤں گاؤں جا کر تحریک کے پروگرام کیے۔

اجلاس میں چوہدری محمد اسحاق سابق صدر (pp-4 TMQ) نے بتایا کہ قاضی احسان نے اپنے سکول کو منہاج ماڈل سکول دولتالہ میں ضم کر دیا ہے جس پر تحریک کے تمام قائدین ان کے مشکور ہیں۔

تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 کے نائب صدر چوہدری جاوید اقبال کے توسط سے اسلامک سنٹر کے لیے 91 سیکڑے بجری کا عطیہ بھی ملا۔

چوہدری محمد اسحاق نے کہا کہ ان کے چھ سالہ دور میں دیگر تحریکی کارکنان و قائدین کی طرف سے مکمل تعاون کا ماحول رہا، جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے محمود الحق قریشی کا بھی بھر پور تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تحریک منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم انار خان گوندل نے کہا کہ ہم سب نے تحریک کے پلیٹ فارم سے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر کام کرنا ہے۔ جو جتنا زیادہ کام کرتا ہے، اسے اتنا ہی زیادہ قلبی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل جل کر کام کرنا چاہئے اور اپنے درمیان باہمی ناراضگیاں اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو مل بیٹھ کر حل کر لینا چاہیے۔

تحریک کی نئی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں نئی ذمہ داری اسے دی جائے گی جو اپنے آپ کو اس کے لیے پیش کرے گا اور ہفتہ میں کم از کم بارہ گھنٹے تحریک کو دے سکے۔

اجلاس کے آخر میں نئے عہدیداروں کو رائے شماری کے ذریعے منتخب کیا گیا، جن کے نام یہ ہیں۔ چوہدری جاوید اقبال (صدر)، قاضی محمد افضل اور چوہدری اسرار احمد (نائب صدر)، چوہدری محمد اسحاق (ناظم)، راجہ عابد نسیم (نائب ناظم)، قاری محمد یعقوب قادری (ناظم دعوت)، چوہدری طاہر خان (ناظم مالیات)، راجہ ثاقب جمیل (ناظم تربیت)، راجہ حسن اختر (ناظم ویلفیئر)، محمود الحق قریشی (ناظم امور خواتین)، راجہ جاوید اقبال (ناظم نشر و اشاعت)، چوہدری ضیاء الحسن (ناظم ممبر شپ)، راجہ تسلیم اختر اور مرزا محمد اعجاز (ایگزیکٹو ممبرز)۔

نو منتخب عہدیداران کو اجلاس کے تمام شرکاء نے باقاعدہ مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کا اختتام محمود الحق قریشی کی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top