طرطوسہ (سپین) کی معروف سماجی شخصیت محمد جلیل گوندل کی منہاج القرآن میں شمولیت

مورخہ: 25 جون 2011ء

سپین ( نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، نائب صدر حاجی زاہد اختر، سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی اور فنانس سیکرٹری محمد نواز قادری نے مورخہ 25 جون 2011 کو طرطوسہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ طرطوسہ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے کوآرڈینیٹر طرطوسہ غلام دستگیر بٹ اور طرطوسہ کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت محمد جلیل گوندل نے ان کا استقبال کیا۔ محمد جلیل گوندل کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی نشست میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مسائل کے حل اور بالخصوص مسجد کے قیام کے لئے بات چیت کی گئی۔ نشست میں محمد جلیل گوندل نے بتایا کہ وہ تحریک منہاج القرآ ن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لئے کی جانے والی علمی و فلاحی خدمات سے متاثر ہیں اور سپین آنے سے قبل پاکستان میں بھی ان کے خطابات سے استفادہ کرتے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے باقاعدہ منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا اور ممبر شپ لی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے محمد جلیل گوندل کو منہاج القرآن انٹرنیشنل میں شمولیت اختیا ر کرنے پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top