ممتاز عالم دین شیخ الحدیث علامہ عبدالرشید رضوی کو جھنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا

فیصل آباد( ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استاد محترم ممتاز عالم دین شیخ الحدیث علامہ عبدالرشید رضوی گذشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے جنہیں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں چک نمبر 233 ج ب قطب آباد جھنگ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں مرکزی قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، سید الطاف حسین شاہ، سید ہدایت رسول قادری، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ عزیز الحسن حسنی، اللہ رکھا نعیم اور جعفر حسین گجر و دیگر ضلعی قائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بیرون ملک سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الحدیث علامہ عبدالرشید رضوی علمی دنیا کا روشن ستارہ تھا جو ایک عالم کو منور کرکے داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔ ان کی محنت، لگن، اخلاص، فکر اور علمی مقام کا زمانہ معترف ہے۔ ان کے وصال سے پیدا ہونے والا علمی خلا بہت مشکل سے پر ہوگا، ایسے نابغہ روزگار دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ کے دور دراز علاقے میں رہتے ہوئے انہوں نے دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ و اشاعت کے لئے جو ان تھک محنت کی یہ ان کاہی خاصہ تھا۔ علامہ عبدالرشید رضوی مجھے مسلسل آٹھ آٹھ گھنٹے تک پڑھاتے رہتے تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top