منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی ملکی ایگزیکٹو کا اجلاس اور دو نئے عہدیداروں کی نامزدگی

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی ملکی ایگزیکٹو کا اجلاس مورخہ 15جولائی 2011ء کو منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی، جبکہ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا حفیظ اللہ قادری، سینیئر نائب صدر ملک محمد امین، نائب صدر ملک محمد شفیق اعوان، ناظم محمد نعیم رضا، شیخ محبوب عالم، محمد آصف، حاجی ملک محمد نسیم اعوان، ملک محمد انور، حاجی قاسم علی اور حاجی فضل حسین نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں باہمی مشاورت اور کثرت رائے سے حاجی قاسم علی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کا پریس سیکرٹری اور حاجی فضل حسین کو سیکرٹری ویلفیئر نامزد کیا گیا۔ دونوں نو منتخب عہدیداروں کی نامزدگی کے بعد حلف برداری کی تقریب منققد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا خواجہ محمد نسیم نے حلف لیا اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ آسٹریا کی تنظیم میں ان احباب کی شرکت سے مشن کے کام کو مزید فروغ اور استحکام نصیب ہوگا۔ حاجی قاسم علی اور حاجی فضل حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ احباب نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اس پر پورا اتریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادیت پرستی کے اس ماحول میں ہمیں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی منزل دکھائی اور فلاح انسانیت کا درس دیتے ہوئے ایک خوبصورت پلیٹ فارم مہیا کیا۔

تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جملہ عہدیداروں نے نو منتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ اجلاس میں منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ کی صحافتی میدان میں خدمات کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top