منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ڈویلپمنٹ افغانستان کی دعوت

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر سید جعفر صمدانی نے مورخہ 20 جولائی 2011ء کو امریکہ کی طرف سے نئے متعین ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ڈویلپمنٹ برائے افغانستان ڈاکٹر موپی کی دعوت کی۔ دعوت میں امریکن سفارتخانہ کے دوسرے قونصلرز اور آفیسرز نے بھی شرکت کی۔

صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت نے نئے متعین ہونے والے ڈائریکٹر جنرل کو مبارکباد پیش کی اور دعوت میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سید جعفر صمدانی (صدر MPIC) کویت نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر موپی اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے افغانستان کے مجبور عوام کی فلاح و بہبود کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ صدر MPIC نے معزز مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات، منہاج القرآن کے مختلف پراجیکٹس کا تعارف اور شیخ الاسلام کی کتب اور دہشت گردی کی لہر کے خلاف جاری کیا گیا مبسوط تاریخی فتویٰ پیش کیا۔

ڈاکٹر موپی نے صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کا شیخ الاسلام کا تعارف کرانے اور کتب پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ا س میں کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹر محمد محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں صحت مند اور توانا معاشرہ کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خود تو کبھی نہیں ملا مگر ان کی سوچ اور پیغام سے متاثر ہوں اور اپنے آپ کو ان کی تعریف سے نہیں روک سکتا۔

رپورٹ: سید جعفر صمدانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top