شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سمدھن رضائے الہی سے رحلت فرما گئیں

مورخہ: 02 اگست 2011ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سمدھن اور راجہ زاہد محمود کی والدہ گذشتہ روز رضائے الہی سے رحلت فرما گئیں، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ نماز جنازہ جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن کے باہر مرکزی امیر تحریک فیض الرحمن درانی نے پڑھائی۔ جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پیر خلیل الرحمان چشتی اور دیگر مرکزی، صوبائی اور لاہور کے قائدین، معروف سیاسی و سماجی شخصیات، معززین شہر اور اہل محلہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نماز جنازہ کے فوراً بعد بیرون ملک سے ٹیلیفون کے ذریعے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحومہ نیک، صالح اور متقی خاتون تھیں۔ انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ تہجد گزار اور پابند صوم و صلوۃ تھیں اور اللہ نے انہیں رمضان المبارک کا مہینہ عطا کر کے اپنے خصوصی فضل و کرم سے نوازا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین مقدسہ کے صدقے ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top