ڈاکٹر علی اکبر الازہری کے چھوٹے بھائی اور تحریک منہاج القرآن شعبہ ڈاک کے انچارج محمد آزاد انتقال کر گئے۔

مورخہ: 08 اگست 2011ء

مجلہ منہاج القرآن کے چیف ایڈیٹر، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر علی اکبر الازہری کے چھوٹے بھائی اور مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن شعبہ ڈاک کے انچارج محمد آزاد انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ وہ گزشتہ چار روز سے جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے 7 اگست 2011ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کے صفہ ہال میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے پڑھائی۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سمیت، نائب ناظم اعلیٰ ریسرچ شیخ عبدالعزیز دباغ، شیخ الفقہ علامہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، شیخ اللغہ پروفیسر محمد نواز ظفر، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر علی اکبر الازہری، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، ناظم سیکرٹریٹ محمد عاقل ملک، ناظم پبلی کیشنز حاجی منظور حسین قادری، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، ناظم اجتماعات جواد حامد، ناظم ممبرشپ سرفراز احمد خان، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر مرکزی سیل سنٹر شوکت علی قادری، ناظم ویلفیئر افتخار شاہ بخاری، ناظم منہاج پروڈکشنز شفیق الرحمٰن سعد، ڈائریکٹر میڈیا قاضی فیض الاسلام، محمد عباس نقشبندی، دیگر ناظمین، قائدین، جملہ سٹاف ممبران مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن، و مرکزی تعلیمی ادارہ جات کے علاوہ ماڈل ٹاون سے اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے

محترم محمد آزاد گزشتہ 13 سال سے مرکزی سیکرٹریٹ پر شعبہ ڈاک کے انچارج کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ وہ تحریک منہاج القرآن کا قابل فخر اثاثہ تھے۔ انہوں نے تحریک کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ تحریک کی تاریخ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک شریف النفس انسان ہونے کے ساتھ اپنے کام میں محو اور مگن رہنے والے شخص تھے۔


مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دعا کرا رہے ہیں

دریں اثناء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محمد آزاد کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے بڑے بھائی ڈاکٹر علی اکبر الازہری سے تعزیت کرتے ہوئے محمد آزاد کی ناگہانی موت کو سانحہ عظیم قرار دیا۔ شیخ الاسلام نے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔


مرحوم کے آبائی گاؤں چکوٹھی، آزاد کشمیر میں نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے

علاوہ ازیں صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر مجلس شوریٰ تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی ڈاکٹر علی اکبر الازہری سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ تعزیتی پیغام میں قائدین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

رابطہ نمبر: 0300.4457966


امیر پنجاب احمد نواز انجم چکوٹھی میں نماز جنازہ کے بعد شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top