مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان میں نماز تراویح میں عوام الناس کی بھر پور شرکت

مورخہ: 10 اگست 2011ء

ٹوکیو (محمد انعام الحق) مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندوسٹی ابراکی کین کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے یعنی 10 اگست سے نماز عشاء ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائے گی اس کے بعد نماز تراویح کی ادائیگی ہو گی اور ا س کے ساتھ تراویح میں پڑھے جانے والے قرآن کا اردو میں خلاصہ بھی پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مرکز منہاج القرآن باندوسٹی ابراکی کین میں سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد خان نماز تراویح پڑھا رہے ہیں اور اس کے بعد اردو ترجمعہ بیان کرتے ہیں جس کو سننے کے لئے ہر روز گردو نواح سے مسلمانوں کی کثیر تعداد افطار سے پہلے ہی مرکز میں پہنچ جاتی ہے جس میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا اور کئی عرب ممالک کے لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top