اقوام متحدہ میں مشاورتی درجہ ملنا منہاج القرآن کی اہم کامیابی ہے۔ محمد اقبال چودھری

مورخہ: 09 اگست 2011ء

سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چودھری نے مورخہ 09 اگست 2011 ء کو اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اسلام کی عظیم روحانی، علمی، اصلاحی اور فلاحی تحریک، منہاج القرآن انٹرنیشنل کو اقوام متحدہ کی طرف سے مشاورتی درجہ دیا جانایقینا پورے عالم اسلام کے لئے اور بالخصوص اہلیان پاکستان کے لئے انتہائی قابل فخر اور خوشی کی خبر ہے۔ مغرب بالخصوص اقوام متحدہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے فروغ تعلیم، قیام امن، بین المذاہب روادری اور سماجی وفلاحی بہبود کے بے شمار منصوبوں کو تسلیم کیا جانا اور اس سے بڑھ کر خصوصی مشاورتی درجہ دینا یقنیا فروغ امن کے لئے اور اسلام کے اصل پیغام عالم مغرب اور پوری دنیا تک پہنچانے کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمان جس پستی، کرب اور جہالت کا شکار ہیں اس میں غیروں کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے، لیکن خود اپنے ہی بھائی بندوں کی جہالت بھی کو چھپا راز نہیں۔ آج کے دور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں دلیل اور مکالمہ کو فروغ دینے کے لئے اپنے قیام کے آغاز سے ہی منشور کا حصہ بنایا ہے اور اس کو ہمیشہ اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top