تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کا چوتھا روز

مورخہ: 13 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا چوتھا پروگرام مورخہ 13 اگست 2011ء بروز ہفتہ کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد نفیس حسین قادری نے کیا۔ مہمانوں گرامی میں ڈاکٹر شیر محمد اعوان، حاجی غلام نازک آرائیں، ڈاکٹر عبدالخالق، علامہ حامد سعیدی، رانا اشرف علی خان، علامہ نصیر احمد بابر، حاجی شیر محمد گھلو، قاضی نذیر، خواجہ فاروق ایڈووکیٹ، حاجی اشرف سعیدی، چودھری اسلام، خواجہ رفیق صدیقی اور سعید الرشید بھٹی شامل ہیں جبکہ علاقہ بھر سے مرد و خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علامہ رانا محمد نفیس حسین قادری نے رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہ ماہ رمضان بندگان خدا کے گناہ دھو دھو کر انہیں صاحبان تقویٰ بناتا ہے۔ اگر روزہ ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھا جائے تو روزہ دار کو رب صاحب مقام بنا دیتا ہے۔ انسان کے ہر عمل کی جزا کا انحصار نیتوں کے اخلاص پر ہے۔ مگر روزہ دار کے لیے اجر کی ادائیگی کا ذمہ خود رب نے اپنے ذمہ کرم پر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزِ قیامت اللہ ظالم کی نیکیاں مظلوموں میں تقسیم کر دیے گا مگر اس کے روزے کا اجر اسے معاف کرنے کی صورت میں ادا کرتے ہوئے فرمائے گا، کہ اس کو جنت میں ڈال کر مظلوم کو میرے ذمہ کرم پر چھوڑدو۔ انہوں کہا کہ جب بندہ اللہ کی راہ میں انفاق کی راہ پر چلتا ہے تو اللہ اپنی رحمت کا رخ اس بندے کی طرف موڑ دیتا ہے۔ آج پاکستانی معاشرہ انفاق فی سبیل اللہ کا متقاضی ہے۔ ہر طرف بھوک ہے بے روزگاری ہے لوگ مر رہے ہیں، اپنی اولادیں پیٹ کی بھوک مٹانے کے لیے فروخت کرنے پر مجبور ہیں، غربت کے باعث لوگ ایک دوسرے کا گلا کاٹ رہے ہیں۔ ایسے حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستانی معاشرہ میں انفاق فی سبیل اللہ کا مثاکی ماحول بنادیا ہے۔ زلزلہ زدگان اور سیلاب زدگان کے وہ یتیم بچے جن کے ماں باپ فوت ہوگئے انکی کفالت کا ذمہ تحریک منہاج القرآن نے لے لیا۔ چالیس کروڑ سے زائد رقم سے بننے والا ادارہ آغوش یتیموں کی بے مثال کفالت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔

اس موقع پر حاضرین نے دل کھول کر یتیموں کی امداد کی۔ ملک اسلم حماد، صدر تحریک منہاج القرآن، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، چودھری عبدالغفار، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان، ملک عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، مرزا اسلم، جہانزیب چودھری، میاں بلال، ملک اختر، سید مدثر بخاری، نادر بھٹی، خواجہ احمد، سید وسیم بخاری، حسن شاہ، منہاج سیکورٹی کے ممبران، ملک انور، مسز شمشاد قادری، ملک نعمان، ملک سلمان، احسان اللہ چودھری، اور منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم کے سینکڑوں نوجوانوں نے اس درس کو کامیاب بنایا۔

یاد رہے ان دروس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کی سی ڈیز اور کتب کا اسٹال بھی لگایا جاتا ہے۔

پروگرام کے آخر میں علامہ رانا محمد نفیس قادری نے خصوصی دعا کروائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top