منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی اٹلی میں 17 رمضان المبارک کی رات شہدائے بدر کی یاد میں تقریب

مورخہ: 18 اگست 2011ء

کارپی (شعبان ڈار) منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 18 اگست 2011 بمطابق 17 رمضان المبارک کی رات شہدائے بدر کی یاد میں گذاری گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی اور رفقاء و اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تنظیم نے شہدائے بدر کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور نوافل ادا کئے گئے۔

مقررین نے غزوہ بدر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر اسلام کا پہلا غزوہ ہے جس میں حق اور باطل کے درمیان معرکہ ہوا اور کفار کو اذیت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ غزوہ بدر میں اسلامی لشکر کے پاس چند سواریاں اور لڑنے کے لئے چند ہتھیار تھے مگر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تمام صحابہ میدان کارزار میں آگئے۔ غزوہ بدر میں شریک ہونے والے صحابہ میں عمر رسیدہ، نوجوان، اور بچے بھی شامل تھے۔

یہ انوکھا غزوہ تھا کہ دشمن اس خوش فہمی میں تھا کہ یہ مٹھی بھر ہیں ان کو ختم کر کے وہ ہمیشہ کے لئے اسلام کو مٹا دیں گے مگر خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ دوسری طرف پیغمبر اسلام اپنے مجاہدین کے لئے خدا سے عرض گذار تھے کہ اے میرے پروردگار اگر آج مٹھی بھر مسلمان ختم ہوگئے تو تیرا نام لینے والا کوئی نہیں رہے گا۔ اللہ رب العزت نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عرض سن کر جبرئیل علیہ السلام کی قیادت میں فرشتوں کی بہت بڑی جماعت بدر کے میدان میں بھیجی۔ آخرکار کفار کو ہزیمت ناک شکست ہوئی۔

پروگرام کے اختتام پر حافظ جابر نے خصوصی دعا کروائی اور شہدائے بدر کی ارواح کو ایصال ثواب کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top