منہاج القرآن اوسلو ناروے کے زیراہتمام لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع

مورخہ: 26 اگست 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام مورخہ 26 اگست 2011ء ستائیسویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع ہو ا، نماز تراویح ادا کرنے کے بعد ختم قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے کی سعادت علامہ حافظ صداقت علی قادری ( ڈائریکٹر اسلامک سنٹر ناروے) کو ہوئی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اسلم حق نے حاصل کی۔ اوسلو کے مشہور و معروف نعت خواں عبدالمنان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کئے۔ شیما نعت کونسل کی اقراء مشتاق نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کئے۔ حافظ صداقت علی نے باجماعت صلوۃ التسبیح پڑھائی۔ پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو خطاب عبدیت کے موضوع پرپروجیکٹر کے ذریعے دکھایا گیا، جس کو حاضرین نے بڑی توجہ اور دلجمعی کے ساتھ سنا۔ اس کے بعد رقت آمیز دعا ہوئی۔ پروگرام کے بعد شرکاء کے لئے بہترین سحری کا انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top