منہاج القران واہگہ ٹاون کے دفتر کا افتتاح اور عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد

تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاون یو سی 5 برکی کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد اور واہگہ ٹاون کے دفتر کی افتتاحی تقریب 11 ستمبر 2011ء کو جامع مسجد برکی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم منہاج القران واہگہ ٹاون سی مجیب الرحمان نے کی جبکہ ناظمہ منہاج القران واہگہ ٹاون سی محترمہ آمنہ باجی مہمان خصوصی تھیں۔

قاری محمد سلیم قادری (معلم کورس)، عبدالقیوم فاروقی (ناظم دعوت منہاج القران واہگہ ٹاون سی)، ارشد مجید (ناظم مالیات منہاج القران واہگہ ٹاون سی)، بیگم میاں ارشد مجید، ناظم مالیات منہاج القران واہگہ ٹاون سی، بیگم ڈاکٹر اصغر برکی اور محترمہ نسیم اختر سابقہ لیڈی کونسلر برکی بھی مہمانوں میں شامل تھے۔

اس کے علاوہ ناصر محمود شامی ( برکی اسٹیٹ)، چوہدری اعظم گجر، محمد قربان جٹ، نذیر رحمانی (صدرمنہاج القران واہگہ ٹاون سی) اور محمد شیعب بھی تقریب میں موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا اس کے بعد نعت مبارکہ پڑھی گئی۔ پروگرام میں علامہ شریف کمالوی (مرکزی ناظم تربیت) اور علامہ رمضان ایوبی (ناظم تربیت لاہور) نے خطاب کیا۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاون کی خدمات اور بالخصوص دروس قرآن کے انعقاد کے حوالے سے سامعین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اسلام کے عالمی و آفاقی پیغام امن کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، اس کے لیے دروس قرآن کا انعقاد اہم حصہ ہے۔

علامہ شریف کمالوی نے کورس کے طلبہ و طالبات سے ٹیسٹ بھی لیا۔ تقریب کے اختتام پر عرفان القرآن کورس میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ کو انعامات بھی دیئے گئے۔ پروگرام میں کورس کے طلبہ وطالبات نے عرفان ا لقران کورس اور منہاج القران کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ آخر میں طلبہ وطالبات کو تقسیم اسناد کی گئیں۔

تحریک منہاج القرآن واہگہ یوسی 5 کے دفتر کی افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ جس میں چوہدری اعظم گجر اور دیگر مہمانوں نے مشترکہ طور پر دفتر کا افتتاح کیا گیا۔

پروگرام کے کامیاب انعقاد میں واہگہ ٹاؤن سے تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اور ایم ایس ایم نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top