مثبت تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ مسلمان اپنے باطن کو سنوارنے پر محنت کریں

دلوں پر روح کی حکمرانی کیلئے نفسانی خواہشات کے خلاف جنگ کا آغاز کرنا ہو گا
علامہ ڈاکٹر غلام مرتضی علوی کا جامع المنہاج میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے ناظم تربیت علامہ ڈاکٹر غلام مرتضی علوی نے کہا ہے کہ معاشرے میں بے سکونی، اضطراب اور بے برکتی اس لئے ہے کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر خود احتسابی کے عمل کو ترک کر دیا گیا ہے۔ دوسروں کے نقائص بیان کرنا ہمارا قومی مزاج بن چکا ہے۔ جس کے باعث برداشت، تحمل اور باہمی احترام کے رویے معاشرے سے رخت سفر باندھ رہے ہیں۔ مادیت زدہ ماحول نے تعیشات کے حصول کی دوڑ کو جنم دیا ہے جس میں ہر کوئی ہانپ رہا ہے۔ نتیجتاً ایک دوسرے کے حقوق غصب ہو رہے ہیں اور منفی رویوں پر ندامت بھی ختم ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ مسلمان اپنے باطن کو سنوارنے پر محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ دلوں کے تخت پر نفس کی حکمرانی ہو گئی ہے اسی لئے ایسے اعمال سرزد ہو رہے ہیں جو معاشرے کے سکون کو غارت کئے ہوئے ہیں۔ دلوں پر روح کی حکمرانی کیلئے نفسانی خواہشات کے خلاف جنگ کا آغاز کرنا ہو گا جس کیلئے ضروری ہے کہ بطور قوم اپنی صحبتوں کو صالح کیا جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top