ٹریننگ کیمپ برائے معلمین و معلمات آئیں دین سیکھیں کورس

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ایک روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمین ومعلمات آئیں دین سیکھیں کورس 9 اکتوبر 2011 کو سٹی آفس چاندنی چوک راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں کثیر علماء مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ضلع راولپنڈی سے تمام فورمز علماء کونسل، ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی نمائندگی تھی۔

کورس کی ٹریننگ کیلئے مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت و تربیت محمد شریف کمالوی لاہور سے خصوصی طور پر تشریف لائے جنہوں نے طریقہ تدریس پر لیکچر دیا۔ ٹریننگ کیمپ میں شرکاء کو بطور معلمین و معلمات تربیت اور تدریس کی مشق بھی بڑے اچھے انداز میں کروائی گئی جس سے شرکاء بہت خوش ہوئے اور انہوں نے لطف اٹھایا۔

اس کیمپ میں شامل نصاب میں نماز، قرآنی منتخب سورتیں، حدیث مبارکہ اور روز مرہ کی دعائیں ہیں۔ شرکاء کو تمام نصاب پڑھایا اور تدریس کی مشق بھی کروائی گئی۔ کیمپ کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دو خطابات علم کی اہمیت و فضیلت اور دور فتن میں خدمت دین کے تقاضے بذریعہ DVD دکھائے گئے۔ کیمپ صبح 8 بجے شروع ہوا اور رات 8 بجے دعائیہ کلمات پر ختم ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top