تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام 'آئیں دین سیکھیں' کورس

تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام 3 روزہ "آئیں دین سیکھیں" کورس چورہ نمبر 1 (نزد جامع مسجد بھنگالی شریف) میں منعقد کیا گیا، جس کی اختتامی نشست میں وادی حسین قریشی، چوھدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4)، ڈاکٹر محمد صالح قریشی، قاری محمد اکرم (ناظم عرفان القرآن کورس ضلع راولپنڈی) ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب قریشی، قریشی برادران اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

21, 22, 23 اکتوبر 2011ء کو ہونے والے اس کورس کا اہتمام عاصم یعقوب قریشی اور ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب قریشی نے کیا تھا۔ کورس میں تدریس کے فرائض اظہر علوی (ناظم دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی)نے سرانجام دیئے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا، جبکہ نقابت کے فرائض محمود الحق قریشی (سرپرست تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4) اور عاصم یعقوب قریشی نے ادا کئے۔ اس پروگرام میں کورس میں شریک چالیس طلب نے شرکت کی اور اسناد وصول کیں۔

اختتامی تقریب میں رانا محمد نفیس قادری (مرکزی نائب ناظم دعوت) نے "توسل" کے موضوع مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وسیلہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدہ صحیحہ کی بنیاد ہے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ کے بغیر نہ تو اللہ تعالیٰ ملتا ہے اور نہ ہی ایمان مکمل ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ جب تک میرا حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ میں موجود ہے، تو میں عذاب نہیں اتاروں گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے والہانہ عشق، اولیاء کرام کی نسبت اور نیک اعمال کا وسیلہ ہمارے لیئے خزانہء آخرت اور ذریعہء نجات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے گھروں کو فحاشی و عریانی، حرام کی کمائی اور سود خوری سے پاک کر کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کے چراغ جلا کر گھریلو ماحول کو پاکیزہ بنانا ہوگا۔ تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پاکیزہ ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس وقت پوری دنیا میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق و محبت کو انسانوں کے دلوں میں بسا رہے ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر عرفان القرآن کورس مکمل کرنے والے خوش نصیبوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top