حکومتی اداروں کو 4 دن کیلئے قربانی کی سرگرمیوں کی تشہیر برداشت نہیں جو فلاح عام کیلئے ہے نہ کہ سیاسی خلفشار کیلئے: ثناء اللہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم ثناء اللہ خان نے حکومتی اداروں کی طرف سے قربانی کے بینرز اتارنے پر پرزور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاحی سرگرمیوں کی تشہیر روکنا حکومت کا دوہرا معیار ہے۔ سیاسی سرگرمیوں کی پبلسٹی کیلئے شہر کا حسن خراب نہیں ہوتا؟ فلاح عامہ کیلئے وسائل اکھٹے کرنے کیلئے قربانی کی سرگرمیوں کے بینرز کیوں اتارے جا رہے ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ حکومتی اداروں کو 4دن کیلئے وہ تشہیر برداشت نہیں جو فلاح عام کیلئے ہے نہ کہ سیاسی خلفشار کیلئے۔ پنجاب حکومت ان اداروں کو ایسا کرنے سے منع کرے ورنہ فلاحی و دینی جماعتوں کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اور دوہرے معیار پر عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات عوام کے اندر حکومت کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top