تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام بیداری شعور طلبہ کنونشن

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام بیداری شعور طلبہ کنونشن کا انعقاد مورخہ 30 اکتوبر 2011ء کو بعد از نماز ظہر کیا گیا، جس میں لودہراں کی مقامی تنظیم کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن لودہراں کے سرپرست پیر سید فضل حسین شاہ نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب کے نائب ناظم چودھری قمر عباس، صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک محمد اسلم حماد اور ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے جس کی سعادت قاری عبدالقیوم نے حاصل کی۔

تقریب کے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب کے نائب ناظم چودھری قمر عباس کہا کہ تحریک منہاج القرآن قومی شعور کی بیداری کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔ قوم کو اپنی اصل قیادت کے انتخاب کا موقع ہی نہیں ملا۔ موجودہ استحصالی نظام کو ایک مفاد پرست جاگیردار ٹولے نے سہارا دیا ہوا ہے۔ قیادت کے انتخابی عمل کو جب تک سستا نہیں کیا جائے گا اس وقت تک عام آدمی اور اہل متوسط طبقے کی نمائندہ قیادت اسمبلی تک نہیں پہنچ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ  شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک محمد اسلم حماد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے ورکر بیداری شعور کی مہم میں پیش پیش ہے۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک قوم کرپٹ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند نہیں کرتی۔

ناظم تحریک رانا محمد ظاہر نے کہا کہ نام اور چہرے بدل بدل کر آنے والے سیاست دانوں کی حقیقت اب قوم پر آشکار ہوچکی ہے، عوام اب اپنے حقوق کے لیے میدان عمل میں اتر آئے۔

اس موقع پر فیصلہ ہو کہ 19 نومبرکو ناصر باغ میں ہونے والے طلبہ اجتماع میں لودہراں کے طلبہ بھر پور شرکت کریں گے۔ تقریب میں سرپرست تحریک منہاج القرآن پیر سید فضل حسین شاہ نے بہترین ورکرز میں اسناد پیش کیں جبکہ انکی معاونت راؤ محمد اسحاق، ملک اسلم حماد، رانا اشرف علی خان، چودھری عبدالغفار، ملک سلطان، خواجہ رفیق صدیقی، قاری اقبال حبیب چشتی اور ملک انور قادری نے کی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض ناظم تحریک رانا محمد ظاہر نے سرانجام دیے۔ تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا ہوئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top