تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کا تنظیمی اجلاس گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اجلاس میں مولانا عبدللہ شاہ الحسینی، علامہ ہاشم حقانی، مولانا ظہور اللہ ہاشمی، علامہ اظہر مغل، علامہ نفیس القادری اور راولپنڈی کے دیگرمعروف علماء خصوصی طور پرتشریف لائے۔

   

شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے کہا کہ قوم کو یہ شعور منتقل کرنے کی ضرورت ہے کہ جب تک قوم معیار قیادت بدل کر نیک، اہل اور پارسا قیادت کی آواز پر لبیک کہہ کر باہر نہیں نکل آتی، اس ملک میں انقلاب نہیں آسکتا۔ کارکن اپنی کاوشوں کا نتیجہ خیز بنائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کا تحریک منہاج القرآن کی بیداری ء شعور مہم کا حصہ بنائیں۔ تحریک منہاج القرآن کی قیادت دنیاء بھر میں علم، امن اور محبت کی تعلیمات پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔

منہاج علماء کونسل کے مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء معاشرے کا ایک باشعور طبقہ ہیں جن پر افراد معاشرہ کی تربیت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ جس طر ح ان کی وجہ سے لوگ دینی شعائر اپناتے ہیں اسی طرح ان کی علمی کمزوری لوگوں کو دین سے دور بھی کرسکتی ہے، اس لئے اہم دینی معاملات میں انہیں ہر طرح کے تعصب سے بالا تر ہوکر انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

منہاج علماء کونسل پنجاب کے ناظم علامہ میر آصف اکبر نے اپنے خطاب میں کارکنوں سے ایسے نام نہاد علماء کا علمی محاسبہ کرنے کو کہا جو دین کے لبادے میں معاشرے میں انتہاء پسندی کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔

اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top