بارسلونا (سپین) میں عید الاضحی کا مرکزی اجتماع 6 نومبر کو Museu Maritim میں ہوگا

بارسلونا (نوید احمد اندلسی) عید الاضحی کا مرکزی اجتما ع مورخہ 06 نومبر 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا (سپین) کے زیر اہتمام Museu Maritim کے وسیع وعریض ہال میں منعقد ہو گا جس میں نماز عید کی 2 جماعتوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پہلی جماعت 8:30 بجے جبکہ دوسری جماعت 9:15 بجے ہوگی۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس اجتماع میں مقامی اور علاقائی حکومت کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے اور مسلمانوں کو ان کے عظیم تہوار پر مبارکباد دیں گے۔ نماز عید کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف کمیٹییاں تشکیل دی گئیں جن میں انتظامی کمیٹی، سیکورٹی کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی وغیرہ شامل ہیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے لئے بیرون بارسلونا سے آنے والے افراد سمندری عجائب گھر( موزے اوماری تیم) میں پہنچنے کے لئے میٹرو لائن 3 استعمال کریں اور Drassanes کے اسٹاپ پر اتریں۔میوزیم کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر میں بھی نماز عید کی 3 جماعتیں ہوں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top