مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام بیداریِ شعور طلبہ اجتماع مہم

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام بیداریِ شعور طلبہ اجتماع کے حوالے سے طلبہ کو خصوصی ہدایات دینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں تلاوت و نعت کے بعد مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے صدر ملک عمر فاروق نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 نومبر کو ناصر باغ، پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ہونے والا بیداریِ شعور طلباء اجتماع پاکستان کی تاریخ کا بڑا اور منفرد اجتماع ہوگا، جس میں ہزاروں طلبہ اور طا لبات شرکت کر کے وطن عزیز میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ اس جتماع میں لودھراں سے تین بسوں پر مشتمل طلبہ کا قافلہ شرکت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجتماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بیداریِ شعور کے موضوع پر طلباء سے خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری احسان اللہ سنبل جنرل سیکرٹری اور ایم ایس ایم  کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اجتماع میں شرکت کے لیے قافلہ جمعہ کو روانہ ہوگا۔ قافلے کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں ملک عمر فاروق کریں گے۔ اس قافلے میں ڈگری کالج،  لودھراں کامرس کالج، اشرف کالج، سبلنگ کالج، حماد اکیڈمی گوگڑاں، سوئی والا، پل بہشتی، اڈا پرمٹ، صالصدر، دھنوٹ اور گیلے وال کے طلبہ شرکت کریں گے۔

رپورٹ :۔ مرزا محمد اسلم میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودھراں

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top