منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جہانیاں کا بلاسود قرض کی فراہمی کا اعلان

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جہانیاں نے غریب اور مستحق افراد کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ جہانیاں میں مستحقین کے لئے خصوصی امداد کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ جہانیاں میں تحریک منہاج القران کے مقامی قائدین کی صحافیوں سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں حافظ احمد دین صدر تحریک منہاج القران تحصیل جہانیاں، نائب صدر راؤ ڈاکٹر ایوب، ناظم نشرواشاعت عبدالرحمن شان، مرزا عبدالکریم، خالد ندیم اور راؤ غلام مصطفی شامل تھے۔

اس موقع پر قائدین نے اعلان کیا کہ تحریک منہاج القران جہانیاں اپنی مدد آپ کے تحت غریب اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے بلاسود قرضوں کا سلسلہ شروع کررہی ہے۔ اس حوالے سے مستحق اور ضرورت مند افراد کا انتخاب کر کے انہیں بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کام کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح جہانیاں میں موجود بیواؤں، یتیموں اور غرباء میں خصوصی امداد کی تقسیم کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے۔ صحافیوں کو بتایا گیا کہ 19 نومبر 2011ء کو لاہور ناصر باغ میں ہونے والے بیداری شعور ورکرز کنونشن میں جہانیاں سے نوجوان بہت بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ جس کے لئے ایم ایس ایم جہانیاں کے طلبہ نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

رپورٹ:عبدالرحمن شان (تحصیل ناظم نشرواشاعت)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top