منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن میر پور کے زیراہتمام 15 نومبر 2011ء کو درس عرفان القرآن میرپور خاص روڈ کھپرو میں منعقد ہوا، جس میں علامہ سعیدالحسن نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر مفتی احمد علی سکندری، علامہ محمد اسحاق، علامہ عبدالطیف سکندری، حافظ عطا محمد سکندری، عبدالستار چوہان، سید زاہد شاہ، شوکت برکت خان اور دیگر قائدین تحریک بھی پروگرام میں موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا جس کے بعد علامہ سعید الحسن نے "سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ پیکر شرم و حیا" کے موضوع پر خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسلمانوں کے لیے شرم و حیاء کا عظیم پیکر تھے۔ آپ کے اعلیٰ اخلاق اور سخاوت نے ناصرف کفار کو قبول اسلام پر مجبور کیا، بلکہ آپ خود اسلام کے ایک ستون کا درجہ رکھتے تھے۔ آج تحریک منہاج القرآن صحابہ کرام کی حیات طیبہ اور افکار کو عام کر کے امت میں فتنہ پروری کو ختم کرنے میں اہم کرادر ادا کر رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن سیدنا عثمان غنی کے پیغام امن اور علم کو عام کر رہی ہے۔

پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ: سید زاہد علی شاہ (ناظم منہاج القرآن، تحصیل کہپرو ضلع سانگھڑ سندھ)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top