راولپنڈی میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی میں مختلف سکولز اور کالجز میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز کا اہتمام کیاگیا جس کے لیے محمد شریف کمالوی مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت نے 15 دن کا وزٹ کیا اور راولپنڈی میں مختلف سکولز اور کالجز میں تعارفی لیکچرز دئیے۔ یہ تعارفی لیکچرز یکم اکتوبر تا 15 اکتوبر 2011ء تک تھے۔

جن اداروں میں لیکچرز دئیے گئے ان میں قاسم ہال کالج چکری روڈ، منہاج ماڈل سکول بنگش کالونی، منہاج ماڈل سکول شکریال، اسلامیہ پبلک سیکنڈری کمال آباد PP9، مصطفائی ماڈل سکول پیپل کالونی PP10، پیراگون ماڈل ہائی سکول ڈھوک کالا خان، فیوچر فاؤنڈیشن سکول برف خانہ چوک، دی ویڑن ایجوکیشن سسٹم مصریال روڈ، جوہر پبلک سکول اینڈ گرلز کالج ملت آباد، نیشنل اکیڈمی اینڈ سکول سسٹم، لنکن پبلک سکول کوٹلہ، عظیم پبلک سکول جھٹہ ہتھیال، جمیل ماڈل ہائی سکول چک لالہ اور ابن قاسم ہائی سکول کری روڈ شامل ہیں۔

ان تعلیمی اداروں میں تعارفی لیکچرز کے ساتھ ساتھ سٹی آفس تحریک منہاج القرآن راولپنڈی میں ٹرنینگ کیمپ برائے معلمین عرفان القرآن کورس اور آئیں دین سیکھیں کورس منعقد کیا گیا جس میں محمد شریف کمالوی نے تربیت دی کہ ان کلاسز کو کیسے پڑھایا جائے۔ ان معلمین کی تیاری اس لئے تھی تاکہ راولپنڈی اورگردونواح میں شارٹ کورسز کی کلاسز شروع کی جاسکیں اور تعلیمی اداروں میں تعارفی کلاسز شروع کروائے جاسکیں۔ الحمدللہ راولپنڈی میں ان کلاسز کا اجراء کیا جاچکا ہے اور سینکڑوں لوگ ان کورسز سے مستفید ہورہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top