منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں محفل کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام دین اسلام کی بقاکے لئے شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں محفل شہیدان کربلا مورخہ 04 دسمبر 2011ء بروز اتوار نماز ظہر سے لیکر مغرب تک منعقدہوئی جس میں ویانا بھر سے ہر مکبتہ فکر کے علاوہ منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، رفقاء اور وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل سے قبل شہیدان کربلا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے حاصل کی، نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت یورپ کے مشہور نعت خواں شہر یار خان، حاجی اکبر علی اور آکاش یوسف نے حاصل کی۔ محمد یوسف غوری نے محرم الحرام کے حوالہ سے شہدائے کربلا پر تفصیلی خطاب کیا۔ محمد یوسف غوری نے ختم شریف پڑھا، آخر میں کعبہ شریف کے غلاف کی زیارت کرائی گئی یاد رہے کہ گذشتہ ماہ محمد اکرم باجوہ نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی تھی اور واپسی پر اپنے ساتھ غلاف کعبہ کا ٹکڑا بھی لے کر آئے تھے۔

محفل ذکر کے اختتام پر حفیظ اللہ قادری اور شہریار خان نے حاضرین کے ساتھ مل کر درود وسلام پڑھا اور اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔ محفل کے اختتام پر جملہ حاضرین میں حسینی لنگر تقسیم کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کے مہینہ میں جشن میلا دالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے مورخہ 04 فروری 2012ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوگی۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top