22 دسمبر کی تقریب میں اعلیٰ سرکاری عہدیداران شرکت کریں گے (محمد اقبال چودھری)

سپین ( نوید احمد اندلسی ) منہاج مصالحتی کونسل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 22 دسمبر 2011ء بروز جمعرات شام 6 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مقامی سپانش کمیونٹی اور علاقائی حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔اس تقریب کے انتظامات کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس میں منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری نے تنظیمی عہدیداران کو بتایا کہ تقریب میں مقامی و پاکستانی مسلمان اور مسیحی کمیونٹی کے علاوہ سرکاری عہدیداران بھی شرکت کریں گے جن میں سپین کے خودمختار علاقہ کاتالونیا کی موجودہ گورنرMontserrat Gracia ، کاتالونیا کے سابق گورنر Joan Rangel ، حکومت کاتالونیا کے ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور Xavier Puigdollers ، بارسلونا کے سابق ڈپٹی میئر Carles Marti ، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ Unesco کاتالونیا کے ڈائریکٹر Francese Torradeflot اور دیگر مہمان شامل ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top