علامہ پیر سید مختار احمد شاہ نعیمی کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

علامہ پیر سید مختار احمد شاہ نعیمی (ہوسٹن، امریکہ) نے مورخہ 24 نومبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔علامہ سید مختار احمد شاہ نعیمی جو ان دنوں پاکستان تشریف لائے ہوئے تھے نے اپنے تین رکنی وفد کے ہمراہ مرکز کا وزٹ کیا۔

ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، علامہ میر آصف اکبر اوردیگر احباب نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ علامہ پیر سید مختار احمد شاہ نعیمی نے مرکز کے مختلف شعبہ جات کاوزٹ کیا اور بعد ازاں مرکزی قائدین کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی(ناظم اعلیٰ)، شیخ زاہد فیاض( سینیئرنائب ناظم اعلیٰ)، جی ایم ملک(پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام)، راجہ جمیل اجمل( ناظم امور خارجہ)، حاجی امداد اللہ خان( علماء کونسل)، سید فرحت حسین شاہ( ناظم منہا ج القرآن علماء کونسل)، علامہ میر آصف اکبر(منہاج القرآن علماء کونسل) اوردیگر قائدین موجود تھے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے معزز مہمان کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدیدکہا اور انہیں منہاج القرآن کے جملہ شعبہ جات اور فورمز کے بارے میں بریفنگ دی۔

علامہ پیر سید مختار احمد شاہ نعیمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے شک میں امریکہ میں حضور شیخ الاسلام سے ملا ہوں اور وہاں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی اور حال ہی میں لندن ویمبلے ارینا میں ہونے والی امن کانفرنس میں آپ کے خطاب کو بھی سنا ہے، ان ساری باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ شیخ الاسلام موجودہ صدی کے مجدد دین ہیں اور وہ علماء جو ان کی مخالفت کر رہے رہیں وہ صرف اپنے نفس کی پیروی کرتے ہوئے حق کو جھٹلا رہے ہیں۔ وہ شیخ الاسلام پر زبان طعن دراز کرنے سے پہلے اپنے اور شیخ الاسلام کے کردار، علم، عمل، سوچ اور فکر کا مقابلہ کریں پھر ان پر انگلی اٹھائیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے پورے دوست احباب کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں مشن کے ایک خادم کی حیثیت سے کام کروں گا۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top