میلاد مارچ 2012 - ڈیرہ غازیخان

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام مورخہ 29 جنوری 2011 کو میلاد مارچ منعقد ہوا جس کی سرپرستی سینئر نائب امیر تحریک پنجاب شاکر خان مزاری نے کی جبکہ میلاد مارچ کی قیادت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت محمد طیب ضیاء اور سیکرٹری جنرل عبدالغفار مصطفوی نے کی۔

 یہ میلاد مارچ ڈیرہ غازی خان میں نوجوانوں کا سب سے بڑا اور منفرد مارچ تھا۔ جلوس کے شرکاء دیوانہ وار آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے ترانے گا رہے تھے۔ ڈیرہ غازی خان کی فضاء "حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ آئے تو دل جگمگائے" اور "آؤ کہ سب حضور سے عہد وفا کریں" کے نعروں سے گونجتی رہی۔

میلاد مارچ میں سردار شاکر خان مزاری، محمد طیب ضیاء اور عبدالغفار مصطفوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی سر بلندی اور اقامت کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اگر آج ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور اس ماہ مبارک میں آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ میں کوئی تحفہ پیش کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں غفلت کی نیند سے بیدار ہونا ہو گا اور دین کی سر بلندی اور اقامت کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنا ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top