فیصل آباد پی پی 64 میں عرفان القرآن کورس کا آغاز

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام یکم فروری 2012ء بروز بدھ کو پی پی 64 میں عرفان القرآن کورس کی کلاس کا آغاز کیا گیا۔ پہلی افتتاحی تقریب چک نمبر 57 ج ب میں منعقد کی گئی، جبکہ دوسری افتتاحی تقریب چک نمبر 54 ج ب ڈھوئیاں میں منعقد کی گئی۔ ان تقاریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی اور عمران علی قادری معلم عرفان القرآن کورسز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ عبدالمالک صدر پی پی 64، محمد اشفاق صدر یوتھ لیگ پی پی 64، صوفی نذیر حسین، علامہ عبدالرؤف قاضی، ماسٹر تنویر حسین نائب ناظم پی پی 64، محمد سہیل زرگر کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

ان تقاریب میں تلاوت و نعت کے بعد علامہ عمران علی قادری اور علامہ محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی بریفنگ کے ساتھ ساتھ فضائل قرآن پر لیکچرز دئیے، جبکہ چک نمبر 57 ج ب میں آئیں دین سیکھیں کورس کی بریفنگ دی گئی اور باقاعدہ آغاز محفل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے ساتھ کیا گیا۔ جامع مسجد چک نمبر 54 ج ب ڈھوئیاں میں 2 فروری 2012 ء کو محفل میلا دمصطفے  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  منعقد کی گئی، جس میں علامہ محمد شریف کمالوی نے خطاب کیا۔

تقاریب کے اختتام پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور جن حضرات نے عرفان القرآن کورس میں داخلہ لیا، انہیں مبارک باد دی گئی۔ آخر پر درود و سلام پیش کیا گیا اور امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top