پاک محمد مسجد برلن میں میلاد مصطفی (ص) کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن اور پاک محمد مسجد برلن کے تعاون سے مورخہ 05 فروری 2012ء کو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرایمان افروز محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں برلن میں رہنے والے عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ محفل ہر سال کی طرح بڑی پرونق، ایمان پروراور اتحاد امت کی مظہر تھی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے خوشنود احمد نے حاصل کی، حافظ عبدالوحید، شبیر حیدر، عرفان علی عرف علی بابا، تعلیم القرآن برلن کی طرف سے اسامہ محمود ، انجمن جعفریہ کی طرف سے غمخوار حسین اور کوثر رامے نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نعتو ں کی صورت میں نچھاور کئے۔ پروگرام کی نظامت پاک محمد مسجدکے خطیب وامام علامہ عابد حسین عابد نے کی، انہوں نے سرپرست منہاج کوآرڈینیشن بیورو یورپ و چیف کوآرڈینیٹر PATمحمد شکیل چغتائی کو کسی ایک تنظیم کی بجائے برلن کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے خطاب کی دعوت دی۔انہوں نے برلن میں اتحاد امت مسلمہ، خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اتفاق اور بھائی چارہ پیدا کرنے کے لئے پاک محمد مسجد کی کوششیں قابل تحسین اور لائق ستائش ہیں۔

علامہ عابد حسین عابد نے اپنے خصوصی خطاب میں محبوب خدا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے گوشوں، شان اور پیغام کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جو شان اللہ تعالیٰ نے عطا کی ہے ا س کی حد کا اندازہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں، ہمیں زندگی گزارنے کے طریقے،اپنے خالق کی بندگی کے سب رموز، جس کے ذریعے انسان اپنے بندہ ہونے کا حق ادا کرسکتا ہے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سکھائے ہم انہی اصولوں پر زندگی گذار کر سرخرو ہو سکتے ہیں اور اپنے اللہ کو راضی کر سکتے ہیں۔

محفل کے اختتام پر علامہ عابد حسین عابد ، کوثر رامے، رخسار انجم اور شکیل چغتائی نے تمام حاضرین کے ساتھ مل کر درود وسلام پیش کیا۔ اس کے امت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت و دعائے خیر کی گئی۔اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا، جس کی ذمہ داری محمد نذیر چیمہ، ظہور خان بیگ، مہندی خان، چودھری نادر خان، علی بابا، صدر پاک محمد مسجد حاجی امتیاز قادر وائیں، حبیب قادر وائیں نے دی۔ مہمانوں میں انجمن پاکستان، کشمیر فورم، جرمن پاکستان فورم کے کئے ارکان، اسلامی تحریک کے رخسا ر انجم، انجمن جعفریہ کے علی حیدر، ظہور شاہ ، پیپلز پارٹی کے سید مجاہد شاہ، سید ریاض شاہ، قیصر ملک، آصف شہزاد، سہیل انور خان، تعلیم القرآن کے راجہ طارق محمود، امانت رامے، مسلم لیگ (ن) کے ریاض خان، عباس جیرا، ناصر خان، اعجاز بٹ، بلو بٹ، سید آصف شاہ، آصف خان، فری کشمیر آرگنائزیشن کے صدیق کیانی، منہاج الحسنین کے صفدر ملک، عبدالمناف غلزئی، منہاج القرآن کے فیض احمد، خضر حیات تارڑ، محمد رفیق، چودھری منور، عبد المجید، ناصر بٹ، ارشاد شاہد کے علاوہ کئی اور پاکستانی، بنگالی اور ترکی شامل تھے۔

رپورٹ: ایم سی بی یورپ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top