تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب

تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد مورخہ 19 فروری بروز اتوار دن 12 بجے چوہدری جاوید اقبال (صدرتحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4) آف ڈونگی کلاں کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ نعمان اکرم (صدر یوتھ لیگ یونین کونسل دولتالہ) نے کیا جبکہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول آفتاب ربانی نے نچھاور کئے۔

اس موقع پر پروفیسر لیاقت ہاشمی (فاضل منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالم اسلام کی نمائندہ شخصیت ہیں جنہوں نے اسلام کے چہرے پر لگے دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے بدنما داغ کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بین المسالک ہم آہنگی، بین المذاہب ہم آہنگی اور امت کو جوڑنے میں تاریخی کرادار ادا کیا ہے، آج دنیا انہیں سفیر امن کے ٹائیٹل سے جانتی اور پہچانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے شرق تا غرب عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نغموں کی دھوم مچادی ہے۔ آج پوری دنیا میں ان کی علمی، عملی، روحانی، تربیتی، تنظیمی، امن و سلامتی، تحریری اور تقریری کوششوں اور کاوشوں کو ھدیۂ تبریک اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقاریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تقریب میں چوہدری جاوید اقبال (صدر)، محمود الحق قریشی (سرپرست)، سوار محمد حسین شہید نشان حیدر، پریس کلب کے عہدیدارن نوید افسر راجہ، راجہ حاجی احمد، چوہدری عابد حسین، افتخار احمد مغل (تحریک منہاج القرآن ہالینڈ)، راجہ حسن اختر (تحریک منہاج القرآن کویت)، چوہدری محمد اسحاق (ناظم)، قاضی ادریس زعفران (صدر یوتھ لیگ)، قاضی محمد افضل (صدر پاکستان عوامی تحریک)، ماسٹر زعیغم حسین، مرزا غلام مصطفی، راجہ عابد نسیم، حاجی لال خان اور دیگر تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور رفقاء نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے مرزا غلام مصطفی نے خصوصی دعا کرائی۔ بعد ازاں چوہدری جاوید اقبال کے بیٹے اور بیٹی کے حقیقہ کی خوشی میں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top