شیخ الاسلام کی 61 ویں سالگرہ پر مرکزی تقریبات

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 فروری 2012ء کو 61 برس کے ہوگئے، پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں آپ کا یوم پیدائش بڑے جوش و خروش اور تحریکی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 10 روزہ تقریبات کا آغاز 18 فروری 2012ء کو ہو چکا تھا۔ 18 فروری کو ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے شکرانے کے طور پر 61 بکروں کا صدقہ دیا گیا۔

اسی روز منہاج یونیورسٹی کے نیو کیمپس، ٹاؤن شپ، بغداد ٹاون میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ تقریب کی صدارت نائب امیر تحریک بریگیڈئیر اقبال احمد خان نے کی، جبکہ فادر لیم مہمان خصوصی تھے۔

سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، جواد حامد، جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل احمد، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، شہزاد رسول قادری سمیت دیگر تحریکی قائدین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ منہاج یونیورسٹی کے گراونڈ میں ہونے والے اس مرکزی پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے تمام مرکزی تعلیمی اداروں کے معزز اساتذہ کرام اور اسٹاف کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

تقریب میں مرکزی قائدین نے شیخ الاسلام کی شخصیت کے مختلف گوشوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام اس صدی میں اسلام کا روشن خیال چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ انہوں نے اپنی تجدیدی خدمات کے ذریعے دنیا بھر میں اسلام کا پیغام امن و آشتی عام کیا ہے۔ شیخ الاسلام کی علمی کاوشوں کی وجہ سے دنیا انہیں آج ایک ثقہ ترین مسلم اسکالر کے طور پر جانتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا قافلہ شیخ الاسلام کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج شیخ الاسلام کی 61 ویں سالگرہ پر ہمیں عہد وفا کرنا ہے۔

سالگرہ کی اس تقریب میں تحریکی ترانے، ملی نغمے اور شیخ الاسلام کے لیے مختلف شعراء کے خصوصی کلام بھی مترنم انداز میں پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ہزاروں شرکاء نے تالیوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر تالیوں کے شور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ پر 61، اکسٹھ پاؤنڈ کے 5 کیک کاٹے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top