بلوچستان کی صورتحال ملک کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازش ہے۔ رحیق عباسی

بلوچستان کے خلاف بیرونی مداخلت کے دروازے بند کرنے پر توجہ دینا ہوگی
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت پاکستان دشمنوں کو کھٹکتی ہے

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بلوچستان کی صورتحال کو ملک کو غیرمستحکم کرنے کی عالمی سازش قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں کا احساس محرومی ختم کرنا ناگزیر ہے، لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وسائل خرچ کرنا ہو نگے۔ بلوچستان کے خلاف بیرونی مداخلت کے دروازے بند کرنے پر توجہ دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اگر کہیں آپریشن جاری ہے تو اسے فی الفور بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل جہاں ملکی ترقی کیلئے استعمال ہوتے ہیں وہاں بلوچستان کے غریب عوام کو بھی خوشحالی ملنا چاہیے اس حوالے سے مرکزی حکومت عادلانہ پالیسی کا احیاء کرے، تاخیر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت پاکستان دشمنوں کو کھٹکتی ہے اس لئے بلوچستان سازشوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ملک میں افراتفری اور اقتدار کی کھینچا تانی میں پاکستان کا اہم ترین صوبہ نظر انداز ہورہا ہے جو نہایت حساس معاملہ ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے مزید کوتاہی پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top