دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف کے زیراہتمام محفل میلاد

حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف دولتالہ کے زیراہتمام محفل میلاد حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف دولتالہ کے زیراہتمام محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف کے زیراہتمام 25 فروری بعد نماز عشاء عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مرکزی جامع مسجد (گاؤں) میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی الحاج پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی اور پیر سید عبدالعزیز شاہ چشتی تھے۔ کانفرنس میں راجہ حسن اختر (منہاج القرآن کویت)، چوہدری محمد اسحاق (ناظم پی پی چار)، چوہدری طاہر خان (ناظم مالیات پی پی چار)، راجہ ظفر محمود (ناظم TMQ یونین کونسل جاتلی)، قاضی ادریس زعفران (صدر یوتھ لیگ) اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء و اراکین کے علاوہ عوام الناس نے بھر پور شرکت کی۔

حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف دولتالہ کے زیراہتمام محفل میلاد حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف دولتالہ کے زیراہتمام محفل میلاد

تلاوت کلام ربانی سے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ منہاج نعت کونسل ڈھوں (آفتاب ربانی اور ادریس ربانی)نے انتہائی خوبصورت انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ محفل میں نقابت کے فرائض علامہ قیصر یعقوب قیصر نے ادا کئے۔

حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف دولتالہ کے زیراہتمام محفل میلاد حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف دولتالہ کے زیراہتمام محفل میلاد

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اختر اعوان (مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے نور سے سب علم جگمگا اٹھے اور چار سو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خبر پھیل گئی۔ انہوں نے کہا کہ آپ ولادت پر اللہ ہم پر کیوں نہ احسان فرمائے جس کی ولادت سے بے آسروں کو آسرا ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا، مظلوموں کو ظلم سے نجات ملی، زندہ جلا دی جانے والی عورتوں کو بھی اس ولادت باسعادت کے صدقے سے نجات ملی۔

حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف دولتالہ کے زیراہتمام محفل میلاد حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف دولتالہ کے زیراہتمام محفل میلاد

اس موقع پر مہمان خصوصی پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری موجودہ دور میں حق و سچ کی بہت بڑی دلیل ہیں۔ شیخ الاسلام حقیقی اور سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ وہ حق کے راستے پر امت کی راہنمائی کررہے ہیں۔ جتنی خدمات شیخ الاسلام نے دین اسلام کیلئے پیش کی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، امت مسلمہ کو ان پر فخر ہے۔

کانفرنس کو کامیاب کرنے میں چوہدری حسین احمد، چوہدری عبدالحمید، چوہدری اسرار حسین، امتیاز احمد قادری اور منہاج القرآن یوتھ لیگ بھنگالی شریف کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top