قائڈ ڈے کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طرف سے 10 عمرے کی ٹکٹوں کا اعلان

منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین) جاپان کے زیرا ہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی قائڈ ڈے نہایت جو ش وخروش اور ولولے سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں مورخہ 18 اور 19 فروری 2012ء کی درمیانی شب محفل میلاد کی بابرکت محفل کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ پروگرام شروع ہونے تک 2 عمرے کے ٹکٹوں کا اعلان بذریعہ قرعہ اندازی کیا جانا تھا مگر علامہ محمد شکیل ثانی نے اپنے پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب سے محفل میں شریک ہر شخص کے دل کو گرما دیا جس کے نتیجہ میں حاضرین مجلس نے محبت وعقیدت کا اظہار کرتے ہوئے محفل کے اختتام پر 10 عمرے کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی نکالے گئے۔

تقریب میں شرکت کے لئے منہاج القرآن کی تنظیمات ٹوکیو، ناگویا، گنما، ینگاتا اور سائتاما سے عہدیداران اور رفقاء کی کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ ترکی کی معروف بزرگ شخصیت شیخ نعمت اللہ اور منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران قادری مہمان خصوصی تھے۔ شیخ نعمت اللہ نے محفل کے اختتام پر شیخ الاسلام کی صحت وتندرستی اور آپ کی عمر میں برکت کے لئے خصوصی دعا کروائی۔دعا کے بعد شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے عزم کیا کہ انشاء اللہ اگلے سال سالگرہ کے موقع پر شیخ لااسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عمر کی مناسبت سے 62 عمرے کی ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس خوبصورت تقریب کو کامیاب کرنے میں منہاج القرآن اباراکی کے صدر محمد ایاز کے ساتھ فیصل ملک اور ان کی پوری ٹیم نے بھر پور محنت کی۔

رپورٹ: محمد ایاز ملک، فیصل ملک

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top