تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن الہ آباد ٹھینگ موڑ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی خصوصی تقریب ولی کلاتھ ہاؤس الہ آباد میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت منہاج القرآن الہ آباد کے صدر ڈاکٹر ناصر شکیل نے کی۔ معروف سماجی شخصیت سید آفتاب حسین شاہ مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں محمد فیصل، محمد شفیق لڈی، غلام رسول، عاطف صدیق، مقدر حسین کھوکھر، محمد شعیب، رانا فاروق، محمد عباس اور حافظ سیف اللہ بھی موجود تھے۔

 ناظم تحریک منہاج القرآن الہ آباد شیخ ظفر اقبال جنید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس امت کے لیے علمی سرمایہ اور دنیا میں اسلام کا درخشندہ ستارہ ہیں۔ ایسی عظیم شخصیات ساری انسانیت کے لیے نابغہ عصر ہیں، جو روز روز پیدا نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے گرداب میں ہلتی دنیا میں آج بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیم ڈاکٹر طاہرالقادری سے بہتر کوئی نہیں دے سکتا۔ پوری دنیا میں امن وبھائی چارہ پیدا کرنے میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سورج پوری دنیا میں روشنی دیتا ہے اسی طرح شیخ الاسلام پوری دنیا میں علم کی شمع روشن کر رہے ہیں۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ الہ آباد کے صدر رانا محمد سہیل نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم اس صدی میں پیدا ہوئے جس میں ہمیں شیخ الاسلام کی سنگت اور ساتھ ملا ہے۔ آج ہمیں ان کا دست و بازو بن کر ان کی علمی آواز کو دنیا بھر میں پہنچانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی عظمت کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ وہ سرور انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق اور محبت رسول کو دیوانہ وار عام کر رہے ہیں۔

سالگرہ کے اس پروگرام میں تالیوں اور تحریکی ترانہ کی گونج میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ آخر میں معروف سماجی شخصیت سید آفتاب حسین شاہ نے شیخ الاسلام کی درازی عمر، صحت اور ان کے مشن کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: محمد نواز شریف

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top