منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام گیارہویں شریف کا ختم

مورخہ: 03 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی) جاپان کے زیراہتمام مورخہ 03 مارچ 2012ء کو سالانہ ختم گیارہویں شریف انتہائی عقیدت، جوش وخروش اور احترام سے منایا گیا، جس میں ٹوکیو، ابراکی، توچگی، چیبا،سائتیاما اور گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد یعقوب مغل نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت محمد عثمان، محمد وقاص اور محمد سعید نے پیش کی۔ نقابت کے فرائض منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل جاپان کے ناظم محمد انعام الحق نے ادا کئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ محمد شکیل ثانی نے ختم گیارہویں شریف اور اولیاء کرام کی شان پر پر اثر خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا وجود اولیاء کرام کی برکت اور نسبت کا نتیجہ ہے، اولیاء کرام کی وجہ سے برصغیر میں کفر کا خاتمہ ہوا اور دنیا کے اندر اسلامی مملکت پاکستان وجود میں آئی۔ انہوں نے منہاج القرآن کی عظیم علمی، فلاحی اور فکری تحریک کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس وقت نوے سے زائد ممالک میں اس کا نیٹ ورک پھیل چکا ہے جو رجوع الی اللہ، ربط رسالت اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعیں دلوں میں اجاگر کر رہی ہے۔

پروگرام کے آخر میں درود وسلام کی محفل، مرحومین کے لئے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور تمام شرکاء کے لئے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ابراکی کی تنظیم اور جملہ وابستگان کو کامیا ب محفل کا انعقادپر مبارکبا دپیش کی۔

رپورٹ:محمد انعام الحق

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top