منہاج یونیورسٹی میں ’’بین الاقوامی عربی کانفرنس‘‘ آج 20 دسمبر 2025 کو منعقد ہو گی

عالمی سطح کے سکالرز، عرب شیوخ اور ممتاز ماہرین لسانیات شرکت کریں گے
عربی زبان تہذیبی ورثہ، دینی علوم اور عالمی علمی سرمایہ ہے: ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی

1st International Conference on Arabic Language and Islamic Studies

لاہور (19 دسمبر 2025) عربی زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے منہاج یونیورسٹی شعبہ عربی اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن) کے اشتراک سے آج 20 دسمبر(ہفتہ) کو ’’بین الاقوامی عربی کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہو گی۔ جس میں عربی زبان و ادب کے فروغ اور اس کی عصری اہمیت پر تفصیلی علمی و تحقیقی مکالمہ کیا جائے گا۔ کانفرنس کا مقصد عربی زبان کی تدریس، تحقیق، جدید تقاضوں سے ہم آہنگی اور عالمی سطح پر اس کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر عربی زبان کی تدریس میں جدید رجحانات، ٹیکنالوجی کے استعمال، نصابی تشکیل اور تحقیقی جہات پر گہرے اور مدلل مقالہ جات بھی پیش کئےجائیں گے۔

کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ ہمدانی (شعبہ عربی، جامعہ پنجاب)، ڈاکٹر جواد خلیل غلوش (بوسنیا)، ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی (چیئرمین، شعبہ عربی، جامعہ پنجاب)، ڈاکٹر شفاء محمد عبداللہ (عراق)، پروفیسر ڈاکٹر طارق ثابت (الجزائر)، پروفیسر ڈاکٹر علی احمد راشد المومنی (جرش یونیورسٹی، اردن)، پروفیسر ڈاکٹر رفعت علی السید (جامعہ الازہر، مصر)، پروفیسر ڈاکٹر عاطف اسماعیل احمد ابراہیم (دبئی)، پروفیسر ڈاکٹر علواہ کوسا (الجزائر)، پروفیسر ڈاکٹر سمیعہ سلیمان الشوابکہ (یونیورسٹی آف جارڈن)، پروفیسر ڈاکٹر فلیح مدحی احمد السامرائی (عمان)، ڈاکٹر سوسن الھدھد (مصر) اور ڈاکٹر غسان بن صالح عبدالمجید (شام) سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز علمی شخصیات، ماہرین لسانیات، عرب شیوخ اور اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سےگفتگو کرتے ہوئے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پر نسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہاکہ عربی زبان محض ایک زبان نہیں بلکہ تہذیبی ورثہ، دینی علوم اور عالمی علمی سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بین الاقوامی کانفرنس عربی زبان کی اشاعت، فروغ اور جدید تعلیمی منظر نامے میں اس کے موثر کردار کو اجاگر کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن دینی و عصری علوم کے امتزاج کے ذریعے علمی ترقی کے مشن پر گامزن ہے اور یہ کانفرنس اسی فکری و تعلیمی تسلسل کا مظہر ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top