تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض یورپ کے دعوتی اور تنظیمی دورے پر روانہ ہوگئے

مورخہ: 06 مارچ 2012ء

فرانس، اٹلی، سپین، ہالینڈ، جرمنی میں ورکرز کنونشنز سے خطابات کریں گے اور مختلف ممالک میں تنظیم نو بھی کریں گے

تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض گذشتہ شب یورپ کے ایک ماہ کے دعوتی اور تنظیمی دورے پر روانہ ہو گئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے انہیں رخصت کیا۔ شیخ زاہد فیاض فرانس، اٹلی، سپین، ہالینڈ اورجرمنی میں ورکرز کنونشنز سے خطابات کریں گے اور مختلف ممالک میں تنظیم نو بھی کریں گے۔

شیخ زاہد فیاض نے ایئر پورٹ پر آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن یورپ، برطانیہ، امریکہ، انڈیا اور خلیج سمیت پوری دنیا میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کیلئے مؤثر انداز میں کام کررہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اسلام جیسے پر امن دین بارے غلط فہمیاں تیزی سے ختم ہورہی ہیں اور اسلام کی پہچان امن و سلامتی اور محبت کے دین کے طور پر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن بیرون ملک مثبت قدروں کے فروغ کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں کلیدی کردار ادا کرہی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top