شیخ الاسلام کا بھارتی ریاست گجرات کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 07 مارچ 2012ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انڈیا کی ریاست گجرات کے ضلع کَچھ میں عشاقان مصطفیٰ کے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ کسی بھی قوم کی بقا ہمیشہ اتحاد میں ہے۔ قوموں کی موت افتراق اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے میں ہے۔ دنیا کا ہر فرد دہشت گرد ہو سکتا ہے لیکن غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہرگز دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔ غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سراپا انسانیت کا علمبردار ہوتا ہے۔ اسلام سے بڑھ کر نفس انسانی کے احترام کا فلسفہ کسی مذہب نے نہیں دیا۔ مسلمان اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق مضبوط کریں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ صرف اس دنیا میں بلکہ قبر، برزخ اور قیامت میں ہر جگہ ہمارے کام آئیں گے۔ مسلمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک، اسوہ حسنہ پر عمل کریں تو دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top