منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان روالپنڈی میں فری آئی کیمپ

مورخہ: 13 مارچ 2012ء

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان روالپنڈی میں مورخہ 13 مارچ 2012 کو طلباء وطالبات اور شعبہ حفظ القرآن کے لئے آنکھوں کے چیک اپ اور تشخیص کے لئے محمد نعیم چوہدری اور پروفیسر محمد طاہر علوی کے ایماء پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد راجہ اشرف اختر کی زیر نگرانی ڈاکٹر محمد عاقب تنویر نے طلباء کی آنکھوں کا معائنہ کر کے ان کا علاج معالجہ کیا اور تیزی بصارت کے لئے انہیں ادویات ومفید مشورے فراہم کئے۔

اسلامک سنٹر کے طلباء وطالبات کے علاوہ علاقہ کے غریب ونادار بوڑھے مرد عورت نے بھی آنکھوں کا چیک اپ کروایا۔ ڈاکٹر محمد عاقب تنویر نے آنکھوں کی تشخیص وعلاج کے بعد اسلامک سنٹر کا دورہ کیا اور محمد نعیم چوہدری صدر منہاج ویلفیئر فرانس اور محمد منیر چوہدری نگران منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بھرپور تعلیمی وفلاحی پروجیکٹ کو مانکیالہ مسلم کے علاوہ گردونواح کے لوگوں کے لئے ایک عظیم نعمت قرار دیا۔

پروفیسر محمد طاہر علوی اور جملہ سٹاف نے ڈاکٹر محمد راجہ اشرف اور ڈاکٹر محمد عاقب جاوید کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ڈاکٹر محمد واجد، محمد ریاست اور عبد الستار نیازی تحریک منہاج القرآن گوجر خان کو خراج تحسین پیش کیا کہ ان کے تعاون سے سٹوڈنٹس اور دیگر مریضوں کے لئے اس فری آئی کیمپ کا قیام عمل میں آیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top