تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ناظمین میڈیا کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مورخہ: 18 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظمین میڈیا کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مورخہ 18 مارچ 2012 بروز اتوار صبح 10 بجے منعقد  ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی ایڈیٹر روزنامہ نئی بات لاہور اشرف شریف ڈپٹی، ایڈیٹر روزنامہ پاکستان لاہور سید نعیم مصطفی اور چیف رپورٹر روزنامہ نئی بات لاہور عامر وقاص چوہدری تھے۔ اس ورکشاپ میں ناظمین میڈیا کو خصوصی بریفنگ دی گئی۔

اس ورکشاپ کے آرگنائزرز میں ناظم اعلیٰ مرکزی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور بریگیڈیئر (ر) عبیداللہ رانجھا، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، ڈائریکٹر مرکزی میڈیا سیل لاہور قاضی فیض الاسلام، ناظم تربیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی، اور ناظم اجتماعات جواد حامد شامل تھے۔ اس ورکشاپ کا مقصد میڈیا ناظمین کو آج کے دور کے مطابق میڈیا سے روابط قائم کرنا، اس کی اہمیت سے اجاگر کرنا اور تحریک کی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ میڈیا تک پنہچانا، ان تمام ذمہ داریوں کو احسن انداز میں سرانجام دینے کی مختلف تکنیک بتائیں۔

تربیتی ورکشاپ میں مہمانان خصوصی نے ناظمین میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا عوام کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔ عوام اگر میڈیا کے ساتھ ہے تو میڈیا اپنا کردار بھرپور ادا کر سکتا ہے۔ ورکشاپ میں پنجاب بھر کی تحصیلوں سے تقریباً 35 ناظمین نشر واشاعت نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔تحصیل گوجرخان)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top