منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے ترکی کے کمرشل قونصلیٹ کی دعوت

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی جانب سے مورخہ 26 جنوری 2012ء کو کویت میں تعینات برادر ملک ترکی کے سفارتخانہ کے کمرشل قونصیلٹ کی دعوت کی گئی جس میں MPIC کویت کے ممبران کے علاوہ منہاج القرآن کویت کے ناظم علامہ محمد شاہد طفیل ڈار، ناظم مالیات چودھری احمد حسن، قیصر عمر، ڈاکٹر نثار اکبر، پاکستانی ایمبیسی کے قانونی مشیررجب علی خان عباسی ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔

اس خصوصی نشست میں ترک سفارتخانہ کی طرف سے سعید جوناہی قونصلیٹ انچارج اور ارتکان کبیر (قونصلر ) نے شرکت کی۔ میزبان تقریب محمد حنیف قریشی نے مہمانان گرامی کا تعارف کرایا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ناظم علامہ محمد شاہد طفیل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہمہ جہتی شخصیت، کرشماتی اندازوفکر، کارہائے نمایاں، اسلوب تقریر وتحریر، کتابوں کا بھر پور تعارف، منہاج یونیورسٹی کی کارکردگی اور انداز تعلیم، بیداری شعور کی تحریک اور خود کش حملوں کے جواب میں جاری کردہ تاریخی فتویٰ کا تعارف کرایا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ناظم مالیات چودھری احمد حسین اور قیصر عمر نے شیخ الاسلام کی شہرہ آفاق کتاب فتویٰ ترکی کے کمرشل قونصلیٹ کو پیش کی جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا خصوصی طور پر محمد حنیف قریشی کا جنہوں نے خوبصورت تقریب میں انہیں دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ تاریخی فتویٰ میرے بہت سے اشکالات دور کرے گا میں اس کا بھر پور مطالعہ کروں گا اور دوسرے لوگوں کو بھی اس سے آگاہ کروں گا۔

رپورٹ: محمد جعفر صمدانی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top