فیصل آباد میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس

مورخہ: 18 مارچ 2012ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام PP64 میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 18 مارچ 2012ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، میاں عبدالقادر نگران حلقات درود وفکر، ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد میاں کاشف محمود، معروف نعت خواں محمد اویس کموکا، ناظم PP64 فیصل آباد عبدالمالک، معلم عرفان القرآن کورس علامہ عمران علی قادری، معلم آئیں دین سیکھیں کورس علامہ محمد طیب شاہ، فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور علامہ عبدالرؤف قاضی اور شرکاء کلاس عرفان القرآن کورس کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت فرمائی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت طالب علم عرفان القرآن کورس نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد اویس کموکا نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض علامہ عمران علی قادری نے سرانجام دیئے۔ طلبہ نے اس کورس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کورسز بہت اہمیت کے حامل ہیں جو ہر شخص کی ضرورت ہیں۔ ہم تحریک منہاج القرآن اور بانی تحریک کے لئے دعا گو ہیں جو اتنے اہم کام کو سرانجام دے رہے ہیں۔

بعدازاں میاں کاشف محمود اور علامہ محمد شریف کمالوی نے خطابات کیے۔ میاں کاشف نے تحریک منہاج القرآن کا تعارف پیش کیا جبکہ محمد شریف کمالوی نے حقوق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر بڑے احسن انداز میں مدلل خطاب کیا۔ جس کے بعد شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور کامیاب شرکاء کو مبارک باد پیش کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top