2 فی صد مقتدر طبقے نے عوام کے چہرے کی چمک چھین کر اپنی گالوں کی سرخی برقرار رکھی ہوئی ہے

’’بڑی‘‘ پارٹیوں نے عوام کا مستقبل گروی رکھ کر اپنے آپ کو ہمیشہ اقتدار میں رکھا
یورپ میں بسنے والے پاکستانی ملکی حالات پر کُڑھتے ہیں، مٹی اور رشتوں کا درد انہیں بے چین رکھتا ہے
شیخ زاہد فیاض کی یورپ کے تنظیمی دورے سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر کارکنوں سے گفتگو

2 فی صد مقتدر طبقے نے عوام کے چہرے کی چمک چھین کر اپنی گالوں کی سرخی برقرار رکھی ہوئی ہے۔ ظالمانہ اور استحصالی نظام انتخاب قوم اور ملک کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ عوام فیصلہ کر لیں کہ اب مقتدر طبقے کے ہاتھوں بے وقوف نہیں بنیں گے۔ موجودہ انتخابی نظام کو مسترد کر کے عوام شعوری بیداری کا ثبوت دیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی دورے سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر استقبال کیلئے آئے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ’’بڑی‘‘ پارٹیوں نے عوام کا مستقبل گروی رکھ کر اپنے آپ کو ہمیشہ اقتدار میں رکھا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس تماشے کو ختم کر کے ملک میں حقیقی عوامی حکومت قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں بسنے والے پاکستانی ملکی حالات پر کُڑھتے ہیں۔ وہ دیار غیر میں رہ کر بھی پاکستان کے حالات سے لا تعلق نہیں رہ سکتے، مٹی اور رشتوں کا درد انہیں بے چین رکھتا ہے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ موجودہ نظام انتخابات کے تحت الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بھیانک نتائج بھگتنا ہوں گے اس لئے عوام موجودہ نظام کے تحت الیکشن کا بائیکاٹ کر دیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top