انٹرنیشنل انٹرفیتھ کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں سیمینار

انٹرنیشنل انٹرفیتھ کونسل کے زیراہتمام 28 فروری 2012 کو اسلام آباد میں سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف مذاہب کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر چونگسن لیونگ، ممبر پارلیمنٹ، ویلوڈیل پارلیمانی سیکرٹری کثیر الثقافتی کینیڈا، مسٹر اینتھونی (ٹونی) فلپس، چیف اسسٹنٹ، آفس آف جوئے ڈینیل ایم پی ڈان ویلی ایسٹ، ہاوس آف کامنز اوتاوہ، پروفیسر ڈاکٹر کرسچن ٹرال ایس جے۔ فرینکفرٹ جرمنی، سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، ڈاکٹر جاوید اقبال، بشپ آف لاہور ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک، ڈائریکٹر پیس سنٹر لاہور فادر،یمز چانن، ڈائریکٹر جنرل، آئی سی سی لاہور ڈاکٹر عباس فاموری، ایڈیشنل سیکرٹری ETP، حکومت پاکستان، سید زاہد حسین بخاری، ریاستی وزیر اکرم مسیح گل، حکومت پاکستان، صدر PSGOC سردار شام سنگھ، ہندو راہنما منور چاند، باحیا فیتھ یوسف بینجوری بھی دیگر معزز مہمانان گرامی بھی سیمینار میں شامل تھے۔

انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ثقافتی تصادم سے بچانے اور دہشت گردی سے روکنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نظریہ امن ومحبت کو اپنانا ہو گا۔ اس وقت بین الاقوامی سطح پر صرف شیخ الاسلام پیغام امن ومحبت اور حقیقی تصور انسانیت کو عالمی فورمز پر اجاگر کر رہے ہیں اور اس کی سب بڑی مثال لندن ایرنا میں ہونے والی Peace For Humanity کانوکیشن ہے۔

انہوں نے اپنے دورہ انڈیا کے دوران بھی شیخ الاسلام نے مذاہب کے مابین رواداری اخوت اور بھائی چارے اور امن اور تقدیس انسانیت کو فروغ دیا۔ ڈائریکٹر انٹر فیتھ نے موصوف جرمن سکالر ڈاکٹر کرسچن ٹرال کو شیخ الاسلام کا فتوی بدست جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال پیش کیا۔ پروگرام کے اختتام پر تمام انسانیت کی امن وآشتی، محبت واخوت اور رواداری کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top