موجودہ نظام انتخاب کرپشن، ظلم، بربریت اور عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ رحیق عباسی

پاکستان کو کوڑیوں کے عوض بیچا رہا ہے اور اسے کالونی بنانے والے’’منتخب‘‘ نمائندے ہیں
اسمبلی کے فلور پر 24 گھنٹے جھوٹ بولا جاتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے ہوا میں اُڑائے جا رہے ہیں

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی نظام ملک اور عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ 1 فیصد کی عیاشی کے نظام کو جمہوریت نہیں کہا جا سکتا۔ موجودہ نظام میں 18 ,19 کروڑ عوام کو تو جینے کا حق بھی نہیں ہے ان سے بنیادی ضروریات تک چھین لی گئی ہیں۔ اسمبلی کے فلور پر 24 گھنٹے جھوٹ بولا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے ہوا میں اُڑائے جا رہے ہیں۔ پوری قوم کی پُشت پر کوڑے مارے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوڑیوں کے عوض بیچا رہا ہے اور اسے کالونی بنانے والے’’منتخب‘‘ نمائندے ہیں۔ آزادی اور خود مختاری کی بات کرنے والے جھوٹ اور فریب دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 کروڑ عوام ایک فیصد لٹیروں کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنیں بلکہ موجودہ نظام کے خلاف موثر جدوجہد شروع کر دیں۔ موجودہ نظام انتخاب کرپشن، ظلم، بربریت اور عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد بنے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top