بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ واپس لے کر نمایاں کمی کی جائے۔ جی ایم ملک

ملک میں بجلی ہے نہ گیس جھوٹے وعدوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرا جا سکتا

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا کی طرف سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 1.67 پیسے فی یونٹ اضافے کا حکومتی فیصلہ غریب کش پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے حکومتی فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے فیصلے کو نہ صرف فوری واپس لینے بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں نمایاں کمی کا مطالبہ کیا۔

جی ایم ملک نے کہا کہ ملک میں بجلی ہے نہ گیس جھوٹے وعدوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرا جا سکتا۔ آج ہماری انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہے، مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں، غریب اور بے بس عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب کا چولہا بجھ چکا ہے۔ والدین اپنے بچوں سمیت خود سوزی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب اس’’عوامی‘‘ حکومت کے دور میں ہو رہا ہے جس کے منشور میں روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضمانت دی گئی تھی مگر عملاً وہ غریب سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top